Month: 2022 جنوری

[molongui_author_box]

راوی ڈویلپمنٹ منصوبے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم

’حکومت کو ماحولیاتی طور پر تباہ کن منصوبوں پر عمل کرنے کی بجائے عوام کو سستی رہائش اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ مہنگائی نے عوام سے بنیادی حقوق چھین لئے ہیں۔‘

انار کلی دھماکہ: پشتون اور بلوچ طلبہ کیلئے نئی مصیبتیں، پولیس کیلئے کمائی کا ذریعہ

’پشتون اور بلوچ طلبہ کیلئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا، اس لئے یہ پولیس کا آسان ٹارگٹ ہیں کہ جب جی چاہے گرفتار کر کے انکی جیبوں میں جو کچھ ہو وہ ہتھیا کر انہیں چھوڑ دیا جائے۔ اس کاروبار اور لاقانونیت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ کسی خاص قومیت، کلچر یا پہناوے کو دہشت گردی سے جوڑنے والی نفسیات کو بھی ختم کرنا ہو گا۔‘

عالمی کرپشن انڈیکس: پاکستان کی مزید 16 درجے تنزلی، 140 ویں نمبر پر آ گیا

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں شہری آزادیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، ان ملکون کا کرپشن انڈیکس میں سکور بھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں لاپرواہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑھاتی اور جمہوریت کو نقصان پہنچا کر ایک شیطانی چکر کو جنم دیتے ہے۔ جیسے جیسے یہ حقوق اور آزادیاں ختم اور جمہوریت زوال پذیر ہوتی ہے تو آمریت اپنی جگہ بنا لیتی ہے، آمریت بدعنوانی کی سطح پر مزید بلند کرتی ہے۔

’مہذب‘ صدر بائیڈن کی صحافی کو دی گئی گالی ریکارڈ ہو گئی

صحافی پیٹرو ڈوسی ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ منسلک ہیں۔ فاکس نیوز کو ٹرمپ کی کنزرویٹو پارٹی کا پسندیدہ نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ چینل ڈیموکریٹک پارٹی اور صدر بائیڈن کی حکومت پر مسلسل تنقید کرنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔