Month: 2022 مئی


بحران کا حل: اشرافیہ کو 1 کھرب کی سبسڈی کا خاتمہ، 10 ارب ڈالر کی درآمدی تعشیات پر پابندی

غریب لوگوں کے بھلے کے لئے کچھ پالیسیاں تو فوری طور پر لاگو کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر امیر لوگوں کو ملنے والی ٹیکس مراعات ختم ہونے سے جو آمدن ہو گی، یا اشرافیہ پرلگنے والے نئے ٹیکسوں سے ہونے والی آمدن فوری طور پر غریب عوام پر خرچ کی جا سکتی ہے۔ اؤل، حکومت خوراک کو بنیادی انسانی حقوق قرار دے سکتی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت فوڈ سٹمپس جاری کر سکتی ہے جن کے ذریعے خوراک کے بنیادی اجزا (آٹا، گھی، کوکنگ آئل وغیرہ) ان 40 فیصد گھرانوں تک 50 فیصد رعایت پر فراہم کیا جا سکیں، جو خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

بلوچ خاتون شاعرہ کراچی سے، گزین بلوچ ساتھی سمیت کوئٹہ سے لاپتہ

حبیبہ پیر جان بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے تمپ سے بتایا جا رہا ہے اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ تاحال حکومت اور سکیورٹی اداروں کے حوالے سے ان کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ تاہم ان کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی: میونسپل لیبر یونین کا احتجاج رنگ لے آیا، تمام عارضی ملازمین مستقل

176 سینٹری ورکرز کے آرڈر جاری، اگلے مرحلے میں دیگر 968 ملازمین بھی ریگولر ہوں گے۔ مزدور رہنماؤں کی جانب سے راجہ عبدالمجید، جاوید احمد، راجہ ہارون رشید اور پادری شاہد رضا کی کاوشوں کو خراج تحسین۔

کرونا کی وبا نے سرمایہ داری کے غیر انسانی چہرے کو بے نقاب کیا ہے

اگر آپ دیکھیں تو اس بنیادی امتیاز یا ’دہرے معیار‘ پر مبنی سماجی نظام کی بدتمیزی خاص طور پر اب جیسے ادوار میں، ایک وبا کے درمیان واضح ہو جاتی ہے۔ جب انسانیت اور داستان دونوں کا تقاضا ہے کہ ہمیں تمام انسانی زندگیوں سے متعلق ہونا چاہئے، چاہے وہ کہیں بھی واقع ہو، ایک سماجی نظام جو ان کے درمیان امتیاز کرتا ہے، جو کچھ زندگیوں کو قدر کا سمجھتا ہے، دوسروں کو نہیں، اس کی انسانیت اور غیر منطقی کے لئے کھڑا ہے۔

پیرکوہ: مُردوں کو غسل دینے کے لئے بھی پانی میسر نہیں رہا

ہیضے کی وبا اچھے حالات میں بھی انتہائی خطرناک ہوتی ہے، لیکن پانی کی شدید قلت اور مناسب صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی کے ساتھ مل کر یہ تباہی کا نسخہ بن سکتی ہے۔ یہی کچھ بلوچستان کے وسیع و عریض ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) کی ایک بڑی سہولت سمجھا جانے والا یہ دور دراز کا قصبہ پانی کی شدید قلت کے ساتھ وبا پھیلنے کی دوہری پریشانی کا سامنا کر رہا ہے۔

کابل: پاکستانی طالبان سے جنرل فیض حمید کی قیادت میں مذاکرات

حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے لوگ جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، ان کی واپسی دہشت گرد تنظیموں کے اندر مصالحت کرنے والے عناصر تک پہنچنے کیلئے دو جہتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پاکستان ٹی ٹی پی، اس کے ساتھیوں اور کٹر عناصر کو تنہا کرنا چاہتا ہے۔

مذہب اور سائنس

گفتگو کے اختتامی کلمات میں پرویز ہود بھائی نے اس بات کو ایک دفعہ پھر دہرایا کہ سائنس مادی کائنات سے تعلق رکھتی ہے اور یہاں پر سب کچھ طبیعات کے قوانین کے تحت وجود میں آیا ہے جبکہ مادی کائنات میں کچھ بھی ناقابل وضاحت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا: انسان کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ دنیا کو سمجھ سکے۔