ایک درجن سے زیادہ عرب ملکوں میں کئے گئے رائے عامہ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق جمہوریت عوام کا پسندیدہ سیاسی نظام ہے اور ان کی ایک بڑی تعدادیہ بھی سمجھتی ہے کہ مذہب سے ان کی وابستگی اتنی گہری نہیں ہے جتنی سمجھی جاتی ہے۔ سروے میں شامل لوگوں کی اکثریت (61 فیصد) کا کہنا ہے کہ وہ ”کچھ حد تک ہی مذہبی ہیں“ جب کہ 12 فی صدمذہبی نہیں ہیں اور 24 فی صدمذہبی ہیں۔
