Month: 2020 مئی


پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام یوم مئی 2020ء: جدت اور روایت کا سنگم!

اس ابتر صورتحال میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کی جانب سے ملک کے 25سے زائد مقامات میں ’سماجی فاصلے‘ اور دیگر حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یوم مئی کی محدود تقاریب کے ساتھ ساتھ ’ورچیوئل یوم مئی2020ءریلی‘اہتمام کیا گیا۔

عارف وزیر کا قتل: جدوجہد جاری رہے گی!

عارف وزیر کا قتل حکمران طبقے کی طرف سے اشتعال انگیزی کا واضح اظہار ہے۔ وہ پشتون نوجوانوں کو مہم جوئی کے لئے اکسانا چاہتے ہیں تاکہ حکمرانوں کو تحریک کو جسمانی اور سیاسی طور پر روکنے کے لئے ایک آسان بہانہ فراہم ہوسکے۔ لیکن تحریک کی قیادت کو جذبات کو ٹھنڈا رکھنا ہوگا۔ انہیں اپنے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرنا ہوگا۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے اصل دوست اس ملک کے مظلوم طبقات ہیں نہ کہ کسی ملک کے حکمران۔ انہیں مظلوم محنت کش عوام کی انقلابی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ تمام مظلوم عوام کی اجتماعی تحریک ہی اس خونی قتل عام کو ختم کرسکتی ہے۔

خبر کا قتل

پاکستان کی قومی اسمبلی کے دو ارکان ایک نعش دارالحکومت سے اٹھا کر وزیرستان تک لے گئے، ہزاروں افراد تدفین کے عمل میں شریک رہے۔

ایم این اے علی وزیر کے زخمی کزن عارف وزیر وفات پا گئے

عارف وزیر ایم این اے علی وزیر کے خاندان کے شہید ہونے والے اٹھارہویں فرد ہیں۔ عارف وزیر 17 اپریل کو گرفتار کئے گئے تھے۔ ان پر دورہ افغانستان کے دوران پاکستان مخالف تقریر کا الزام لگایا گیا تھا۔ حملے سے دو دن قبل ہی ان کو رہا کیا گیا تھا۔

بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں نے جنت نظیر کو جیل بنا دیا ہے: کشمیر گلوبل کونسل

”اگرچہ کشمیری اخبارات کو اشاعت کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن حکومت پر ہلکی سی تنقید بھی برداشت نہیں کی جاتی اور صحافیوں پر غیرقانونی اورغیرآئینی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ انہیں عدالتی کاروائیوں، پولیس کے ناجائز ہتھکنڈوں اور ان لافل ا یکٹوٹیز پریونشن ایکٹ (Unlawful Activities Prevention Act (UAPA))کے تحت غداری کے الزامات لگاکرخاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔“