Month: 2020 مئی


کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم پر فوٹو فیچر کو پولیٹزر پرائز مل گیا

آرٹیکل 370 کے بعد کشمیر میں جو لاک ڈاؤن کیا گیا اس کا ایک پہلو یہ تھا کہ بھارتی اور عالمی میڈیا کشمیر کی کوریج نہ کر سکیں مگر ڈار یٰسین، مختار خان اور چانی آنند پر مبنی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی فوٹو گرافرزکی ٹیم انٹرنیٹ کی بندش، کرفیو اور نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود کسی طرح نہ صرف مودی سرکار کے ظلم و ستم کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے بلکہ اسے باقی دنیا تک بھی پہنچاتے رہے۔

آج کی ویڈیو: ’عارف وزیر کا واقعہ صرف ہمارے خاندان کا نہیں، سب مظلوم طبقات کا المیہ ہے‘

گذشتہ روز عارف وزیر کے جنازے کے بعد، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، علی وزیر نے اپنے خاندان کے اٹھارہویں فرد کی شہادت پراپنے انقلابی ساتھیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پر امن طریقے سے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔