Day: جولائی 26، 2021


ناٹو کی ناکامی کا نتیجہ ہے کہ طالبان لوٹ آئے

اے این پی کے ذہین ترین رہنما افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ اس خطے کی تاریخ میں بد ترین عہد ضیا آمریت کے ساتھ شرع ہوا جب ملک میں ہیروئن، مغربی و موساد ایجنٹوں، اسلحے اور دولت کی بھرمار اور یلغار ہوئی تاکہ افغانستان میں موجود سویت فوجوں کو شکست دی جا سکے۔

کشمیر اور افغانستان پر پیپلز پارٹی، نواز لیگ کی شرمناک منافقت

سچ تو یہ ہے کہ کشمیر اور افغانستان پاکستان کی خارجہ ہی نہیں داخلہ پالیسی کے بھی اہم ترین نقطے ہیں۔ بھارت دشمنی کا جواز کشمیر سے ہی نکالا جاتا ہے۔ اسی طرح افغان سوال کو بھی بھارت سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’جمہوریت ہماری سیاست ہے‘ کا منافقانہ نعرہ لگانے والے اگر تھوڑا سا بھی اپنے نعروں سے مخلص ہوتے تو ان دو سوالوں پر اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف کرتے کیونکہ پاکستان اگر عسکری ریاست ہے تو اس کا نظریاتی جواز کشمیر اور افغانستان ہیں۔