آج اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور سمیت ملک کے تقریباً تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات فی الفور منسوخ کئے جائیں اور طلبہ کو گزشتہ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر اگلی کلاسوں میں ترقیاب کیا جائے۔ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے میٹرک اور انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ان کا میرٹ مقرر کیا جائے۔
