Day: جولائی 28، 2021


جموں کشمیر: وزارت عظمیٰ کیلئے بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کا مقابلہ، فرق کیا ہے؟

وں پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جہاں صرف قبیلوں کے سرداروں کو نو آبادیاتی کنٹرول کو جاری رکھنے کیلئے اس اقتدار پر براجمان کیا جاتا تھا اورپاکستان سے ملنے والی تنخواہ کے عوض یہ قبائلی سردار سیاسی قائدین کہلاتے اور اس خطے میں حکمرانی کرنے کے اہل قرار پاتے تھے، وہاں بیرسٹر سلطان کی آمد کے ذریعے دولت کی بنیاد پر اقتدار تک پہنچنے کا جو طریقہ اپنایا تھا آج وہی طریقہ انکے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اقتدار کی اس رسہ کشی اور خرید و فروخت کے دوران فتح کسی کی بھی ہو، اقتدار پر کوئی بھی براجمان ہو جائے، اس خطے کے مظلوم و محکوم انسانوں کے مقدر نہیں بدلیں گے، پاکستان میں تباہ حال معیشت اور سماجی بحران کے اثرات اسی طرح اس خطے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

مسکراہٹوں کا قتل: افغان کامیڈین کو ’سادہ لباس‘ طالبان نے ہلاک کر دیا

”ظالمو درندوں نے جنگ زدہ قوم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اسپین بولدک اور قندھار کے نامور کامیڈین ”خاشا زوان“ کوبے دردی سے قتل کردیا ہے، مرنے سے کچھ دیر پہلے خاشا زوان نے ان درندوں کو ہنسانے کی ناکام کوشش کی لیکن انسانیت سے عاری دہشت گرد طالبان نے اس معصوم کو بیدردی سے قتل کر دیا۔“