طلبہ تیاری نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ انکا مطالبہ منظورکرنے کی بجائے انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طلبہ کو فوری رہا نہ کیا گیا تو انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے۔
Day: جولائی 8، 2021
افغان مستقبل کے لئے بائیں بازو اور جمہوریت پسندوں کو ملکر لڑنا ہو گا: یونس نگاہ
سب سے پہلے تو ہمیں جنگ ختم کرنا ہوگی، جنگ کے ساتھ کچھ بھی نہیں چل سکتا۔ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ کیسے اس جنگ کو ختم کیا جائے۔ جنگ کے بعد افغانستان کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات اور مسائل ختم کرکے ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ اس وقت جو سیاست ہے وہ لوگوں کی روز مرہ زندگی سے جڑی ہوئی نہیں ہے۔ ڈیورنڈ لائن، تاجکستان، ازبکستان، فارسی، پشتون تقسیم وغیرہ جیسے مسائل جن کے گرد سیاست ہو رہی ہے یہ عام لوگوں کی زندگی کو متاثر نہیں کر رہے ہیں، یہ ایشوز سیاستدانوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد کو حکومت پر دباﺅ ڈالنا چاہیے کہ وہ پاکستان، ایران اور دیگر کےساتھ بات چیت کریں اور سرحدی ایشوز حل کریں اور سرحدوں کے آر پار رہنے والے انسانوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کریں۔
’مولانا ماؤ‘ کو چین میں کمیونزم، افغانستان میں شریعت، پاکستان میں جمہوریت چاہئے
سیاسی مولویوں کے ہاتھ میں مذہب کوئی مقدس چیز نہیں بلکہ اپنے مفاد کیلئے استعمال ہونے والا ایک مدافعاتی نظام ہے۔