Month: 2022 مارچ


لاہور کا سر کردہ ماہر تعلیم

ممتاز سماجی اصلاح کار، سائنس دان، استاد، سیاست دان، عوامی دانشور اور نو آبادیاتی پنجاب کے سر کردہ ماہر ِتعلیم ہونے کے باوجود، رْوچی رام ساہنی کو ہندوستان اور پاکستان کے سماجی اور علمی حلقوں میں وہ مناسب مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔ انھوں نے معروف طبیعات دان ارنسٹ ردرفورڈ اور نیلز بوہر کے ساتھ کام کیا تھا، تاہم، ان کی سائنسی اور تعلیمی میراث اکیسویں صدی کے آغاز تک بڑی حد تک فراموش کر دی گئی تھی۔

بلوچستان: غیر ملکی ہاتھ؟

بلاشبہ انڈیا بلوچستان میں پاکستانی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ عام سا اصول یہ ہے کہ جب کسی ملک کی آبادی کا کوئی حصہ ناراض ہو تو بیرونی دشمن کو ناراض لوگوں کو حلیف بنانے میں آسانی ہوتی ہے۔ انڈیا کو یقین ہے کہ پاکستان نے وادی کشمیر سے جہادی تیار کر کے انہیں بھارت میں بھارتی افواج کے خلاف استعمال کیا۔ 1971ء میں مشرقی پاکستان میں پائی جانے والی بے چینی سے فائدہ اٹھا کر انڈیا نے پاکستان کو سبق سکھایا۔ آج جو صورت حال بلوچستان میں ہے اس کے بارے میں بہت سے ہندوستانیوں کا خیال ہے کہ اسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جنرل باجوہ بارے عمران خان کی آڈیو شیخ رشید نے 4 نمبر گیٹ پہنچا دی

چوہدری پرویز صرف اس شرط پر شریف فیملی سے صلح کرنے پر تیار ہیں اگر تخت لاہور انہیں پیش کیا جائے جبکہ چوہدری شجاعت اور ان کے بچوں کا خیال ہے کہ منصوبہ بندی مستقبل بعید کو بھی پیش نظر رکھ کر کرنی چاہئے، نوے والی صورت حال کو بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور گجرات پر مکمل کنٹرول کو مطالبہ کرنا چاہئے اور تخت لاہور کا مطالبہ حقیقت پسندانہ نہیں۔

فیض فیسٹیول: کل ’جدوجہد‘ کے حارث قدیر صحافت کے موضوع پر پینل میں بات چیت کریں گے

حارث قدیر کا تعلق راولا کوٹ سے ہے اور وہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے معروف صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے زیر ادارت چلنے والے اخبار ’مجادلہ‘ کو ریاست کی جانب سے بند کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ دو سال سے وہ روزنامہ جدوجہد سے وابستہ ہیں۔

ہاں ہم لال خان ہیں!

کامریڈ لال خان نے ایک نظریہ بن کر کام کیا اس لیے ان کے جانے کے بعد ان کا کیا ہوا کام اور ان کی عمر بھر کی جدوجہد رائیگاں نہیں گئی۔

ایشیائی سوشلسٹوں کی یوکرین کے خلاف جنگ اور نیٹو کی توسیع پسندی کی مذمت

بھارت کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لین اسٹ) لبریشن نے بھی روس سے مطالبہ کیا کہ یوکرین پر بمباری بند کرے اور اپنی فوج کو یوکرین کی سر زمین اور فضائی حدود سے ہٹائے۔ پارٹی نے نیٹو کی توسیع پسندی کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہاکہ نیٹو دفاعی اتحاد نہیں بلکہ ایک سامراجی اتحاد ہے۔

پی ٹی ایم رکن قاضی طاہر محسود کو عمر قید کی سزا: سیاسی کارکنوں کی تنقید

”کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ آج اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر اے ٹی سی عدالت نے طاہر محسود کو عدالت سے گرفتار کر کے عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ طاہر احتجاج کے دن کراچی میں موجود ہی نہیں تھے۔ احتجاج کرنے پر عمر قید کا فیصلہ امتیازی سلوک کی انتہا ہے۔“

روس کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک ڈینیل میدویدیف یوکرین پر حملے کے خلاف

’جیکوبنز‘ کے مطابق جنگ مخالف ایک پٹیشن پر 4 ہزار سے زائد سائنسدانوں اور صحافیوں نے دستخط کئے ہیں۔ روسی سائنسدان اولیگ انسیموف نے اقوام متحدہ کی ایک آن لائن آب و ہوا کانفرنس میں یوکرینی ساتھی سے معافی بھی مانگی۔