Month: 2024 فروری


گلگت دھرنا جاری: غذر سے قافلہ پہنچ گیا، گانچھے سے بھی لانگ مارچ کا اعلان

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے میں مزید شدت آگئی ہے۔غذر اور اشکومن سمیت نومل، جوتل سے عوام کی بڑی تعداد اتحاد چوک کے مقام پر دھرنے میں شامل ہوگئی ہے۔ غذر اشکومن سے گزشتہ شب سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے دھرنے میں شرکت کی اور بدھ کے روز بالاورستان نیشنل فرنٹ کے سپریم لیڈر و رکن اسمبلی نواز خان ناجی ہزاروں افراد کے ہمراہ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شریک ہوئے۔نواز خان ناجی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔