Our assignment help experts possess the quality of writing technical as well as non- technical uni assignments. Resulting from our association with subject specialists, Assignmenthelp4me is definitely in a position to serve your project assist wants, irrespective of your course discipline. Will you do the assignment for me and ship […]
Day: اکتوبر 20، 2021
57 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں مسترد کر دیں: سروے
سروے میں 98 فیصد رائے دہندگان نے افراط زر کی شکایت کی، یہ تعداد جولائی میں 92 فیصد تھی، جبکہ 2 فیصد نے مہنگائی میں کمی دیکھی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تشویش سے متعلق رائے طلب کئے جانے پر رائے دہندگان کی 77 فیصد تعداد نے مہنگائی، 35 فیصد نے بدعنوانی، 25 فیصد نے بیروزگاری، 11 فیصد نے لوڈشیڈنگ، جبکہ 10 فیصد نے اخراجات کا پورا نہ ہو پانا سب سے بڑی تشویش قرار دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی راولپنڈی یاترا: عمران خان تناؤ میں
معروف صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ جمعہ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔ انکی خواہشات پر مبنی ڈی جی کی تعیناتی نہ ہونے اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی راولپنڈی میں اہم ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم شدید تناؤ کا شکار ہیں۔
دھمکی دینے والے کی موت کو بھی سال گزر گیا، فلم ریلیز نہ ہو سکی
’بی بی سی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے یہ فلم ملک کے تینوں سینسر بورڈز سے پاس کروائی اور بعد میں صرف ڈھائی منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے مفروضوں کی بنیاد پر اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔
صابر شاکر اور غلام حسین کی وجہ سے اے آر وائے کو لندن میں جرمانہ: اسحاق ڈار جیت گئے
سابق وزیر خزانہ پاکستان اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے‘ کے خلاف برطانوی عدالت میں دائر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔