پاکستان میں مہنگائی نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دوگنی ہو گئیں ہیں جبکہ گھی، تیل، چینی، آٹا اور مرغی کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
’دی نیوز‘ پر شائع ہونے والے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021ء کے دوران بجلی کے نرخوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
