مزید پڑھیں...

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کا جی 7 رہنماؤں سے کلائمیٹ فنانس کی ادائیگی کا مطالبہ

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، لیبر ایجوکیشن فائونڈیشن اور کروفٹر فاؤنڈیشن نے امریکن کونصلیٹ اور لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جی سیون ممالک کلائمیٹ فنانس کی ادائیگی کریں۔ یہ احتجاج 13 جون کو ہونے والے 50 ویں جی 7 سربراہ اجلاس کے جواب میں منعقد کیا گیا تھا۔

جموں کشمیر: پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بننے والے ہی گرفتار کر لئے گئے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیر حکومت فہیم ربانی کے قافلے میں شریک ان کے حامیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

شاعر احمد فرہاد راڑہ جیل منتقل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ قرار دیکر کیس نمٹا دیا

شاعر فرہاد علی کو جبری لاپتہ/ گمشدہ قرار دیا جاتا ہے تا وقتیکہ وہ اپنے گھر نہ پہنچ جائیں۔فرہاد علی جب اپنے گھر پہنچے تو تفتیشی افسر قانونی طور پر پابند ہے کہ وہ ان کا 164 کا بیان ریکارڈ کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تمام جبری گمشدگی کے مقدمات کو یکجا کر کے بڑے بینچ کے سامنے تجویز کرنے سے متعلق عدالت رجسٹرار آفس کو حکم دیتی ہے کہ وہ تمام مقدمات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کریں تاکہ وہ انتظامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بڑی بینچ تشکیل کریں۔

موسیٰ خان کا قتل: خون جو کوچہ و بازار میں آ نکلا ہے!

موسیٰ خان کو خراج تعلیمی اداروں کے حبس زدہ ماحول میں اس بوسیدہ اور گلے سڑے سرمایہ دارانہ تعلیمی و سماجی نظام کا انقلابی متبادل پیش کرنے والی سیاسی، نظریاتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ہی پیش کیا جا سکتا ہے۔ جس کے لیے اسی انتظامیہ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ رنگوں کی ہولیوں، آلات موسیقی کی مدھر آوازوں اورزندگی کو زندگانی کا احساس بخشنے والے رقص کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ فلسفے، معاشیات، تاریخ، ادب جیسے موضوعات پر مبنی سٹڈی سرکل، طلبہ حقوق کی بازیابی کی سیاست اور طلبہ یونین کی بحالی کی تحریک ہی ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی کیمپس لائف میں رنگ بھر سکتی ہے۔ ایک بہتر معاشرے اور نئی دنیا کی تعمیر کی یہی طبقاتی جدوجہد طلبہ کو ان سے چھینی گئی امنگیں اور خواب لوٹا سکتی ہے اور ان کی زندگیوں کو زندگی سے بڑے مقصد اور نصب العین سے آراستہ کر سکتی ہے۔

انسان اور ماحول کے درمیان تعلق اور پیچیدگیاں

انسان ایک سماجی جانوار ہے اور زمین پر موجود باقی نسلوں کی طرح ہی ایک نسل ہے اور فطرت کے قوانین کے مطابق ہی ارتقائی عمل کا حصہ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں کہ انسان جو فطرت کا ہی ایک مادی اظہار ہے اور اس فطرت کے ایک جزو زمین کے اجتماعی حالات (ماحول) کے مابین براہ راست تعلق میں ہے ،یعنی اس پرانحصار بھی کرتاہے اور اس میں گنجائش بھی نکال رہا ہے۔ آخر ہم براہ راست صرف اس کا ہی ماحول کے ساتھ تعلق کیوں بیان کر رہے ہیں ۔یہ تمام وہ سوالات ہیں جو فطرت اور اس کے ماحول کا براہ راست انسان کے ساتھ تعلق اور ان کے تعلق میں موجود پیچیدگیوں کی گتھی کو سلجھائیں گے۔ آئیں ہم ایک سفر پر چلیں جہاں ہم تجربہ اور مشاہدہ کی مثالوں کے نتیجہ میں ان تمام تر سوالات کا حل دیکھنے کی کوشش کر سکیں۔

عوامی تحریکوں کا کردار صنفی تفریق سے بالا تر ہے!

عالمی سرمایہ دارانہ نظام جو کہ معاشی گراوٹ، سیاسی چپقلشوں، ماحولیاتی بحران، سامراجی جنگوں، ہجرتوں، قحط اور قدرتی آفات کا شکار ہے۔ جہاں اس نظام میں رہتے ہوئے انسانوں کو بے پناہ جبر اور مسائل کا سامنا ہے، وہیں دوسری جانب محنت کش عوام کے اندر اس جبر کے خلاف غم و غصہ بھی موجود ہے۔ جس کے باعث تمام ممالک کے اندر بہت سی چھوٹی بڑی تحریکیں بھی موجود ہیں۔

دینا ناتھ کا کنواں

دینا ناتھ کی لاہور میں اور بھی کئی عمارتیں تھیں۔ کہنیالال نے دینا ناتھ کی دو حویلیوں کے علاوہ ان کے بنوائے ہوئے شوالے کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ جن میں سے ایک شوالہ کوتوالی کے پاس بنوایا گیا تھا ،جبکہ دوسرا مسجد وزیر خان کے قریب کہیں واقع تھا۔ نیز نقوش ‘لاہور نمبر’ میں دینا ناتھ کے ایک وسیع باغ کا بھی ذکر ہے۔ لیکن اب یا تو صرف ان کا بنوایا یہ کنواں موجود ہے یا فقط ان کی ایک حویلی کے کچھ آثار باقی ہیں۔

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بااختیار آئین ساز اسمبلی بنایا جائے: عوامی ورکرز پارٹی جی بی

ہم عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے نومنتخب لیڈرشپ و مجلس عاملہ اس تاریخی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم پارٹی کے منشور و دستور کی روشنی میں اس خطے کے قومی شناخت، آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور اس خطے میں ایک سوشلسٹ سماج کے قیام کے لئے جدوجہد کو تیز کریں گے۔

عوامی ورکرز پارٹی جی بی کا انٹرا پارٹی الیکشن، بابا جان صدر منتخب

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا انٹراپارٹی الیکشن اتوار کے روز پیلس ہوٹل گلگت میں منعقد کیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن اختر امین نے ہمراہ ممبران اکرام جمال اور عبدالمجید خان الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

زندگی کی بقا دیگر سیاروں پر زندگی کی تلاش سے زیادہ ناگزیر

اس نظام میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو سرمایہ داروں کے منافعوں کی ہوس نے زندگی کی بقاء کو یقینی بنانے کی بجائے زندگی کو ایسے خطرات سے دوچار کرنے کا موجب بنادیا ہے جو پہلے کبھی نہیں درپیش تھے۔حکمران طبقہ دیگر سیاروں میں زندگی کے امکانات کو مبالغہ آرائی سے اس لیے پیش کرتا ہے تاکہ اس زمین میں زندگی کو ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے درپیش سنجیدہ خطرات سے توجہ ہٹائی جائے۔خلائی تحقیقات پر سرمایہ کاری کا مقصد کائنات کے رازوں کو جان کر تمام انسانوں کو مستفید کرنا نہیں ،نہ ہی کسی اور سیارے میں انسانوں کو زندہ رکھنے کے لئے منتقل کرنا ہے ،بلکہ منافعوں کے لیے اور تسلط کے لیے اجارہ دایوں کی دوڑ کا حصہ ہے جو خشکی، سمندروں اور فضاؤں کے بعد خلاؤں پر قبضے کے لیے ہے۔