Day: دسمبر 8، 2020


جھوٹ، بڑا جھوٹ اور حفیظ شیخ

حفیظ شیخ نے جھوٹے وعدے کر کے پی ٹی سی ایل اور کے ای ایس سی کی نجکاری کی، انہیں تباہ کیا اور ملک کا کروڑوں روپے کا نقصان کیا۔ اب غلط بیانی کر کے 35 سرکاری کمپنیوں کو بیچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے خسارے ملکی بجٹ پر بڑا بوجھ ہیں اور سب سے زیادہ منافع دینے والی کمپنیوں کو بیچ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو بیچا جا رہا ہے۔