Day: دسمبر 1، 2020


جابرانہ ریاستی اقدامات کے باوجود اپوزیشن کا ملتان میں بھرپور جلسہ

جلسہ کی ایک اور سٹار سپیکر آصفہ بھٹو تھی جو بلاول بھٹو کو کرونا کے باعث شریک نہ ہونے پر انکی نمائندگی کرنے آئی تھی۔ آصفہ کی پہلی پبلک تقریر میں کوئی زیادہ مواد نہ تھا مگر وہ پراعتماد ہو کر تھوڑی دیر تقریر کرتی رہیں۔ بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کے ظلم و جبر کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ملتان کے اجتماع میں جمع ہوئے۔ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، اس سلیکٹڈ کو اب گھر جانا ہو گا۔

محسن فخری زادہ کی ہلاکت: کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لے گا؟

ایران کی طرف سے اس واقعے کا بدلہ اسرائیل سے جس بھی نوعیت کا لیا جائے اس سے نہ ہی اس خطے میں امن آئے گا اور نہ ہی ایران کے حالات میں بہتری پیدا ہو سکتی ہے اور نہ ہی امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب یا کسی بھی سامراجی اتحادی ملک کی طرف سے ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے یا اشتعال انگیزی کو ہوا دینے سے اس خطے کے انسانوں کے مقدر بدل سکتے ہیں۔