پی ڈی ایم رہنماؤں کا اسٹیبلشمنٹ پر کھلی تنقید پر مبنی بیانیہ بھی لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ایسے میں اسٹیبلشمنٹ بھی عمران خان پر اپنی حمائیت کو کم کر سکتی ہے اور پیچھے ہٹنے کا عندیہ بھی دے سکتی ہے۔ یہ جلسہ عمران حکومت کے خاتمے کے آغاز کا ایک اظہار تھا۔ یہ سلسلہ ابھی بڑھتا چلا جائے گا۔ اسلام آباد لانگ مارچ شائد عمران خان حکومت کے خاتمے کا باعث بن جائے۔ حالات یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان حکومت پانچ سال پورے نہ کر پائے گی۔
Day: دسمبر 14، 2020
لبنان: طلبہ یونینز کے انتخابات میں سیکولر تنظیموں کی ملک گیر کامیابی
جامعات میں سیکولر طلبہ کی فتوحات لبنان کے پارلیمانی مستقبل کے حوالے سے اہمیت کی حامل ضرور ہیں اور سیکولر طلبہ بھی پر امید ہیں کہ آنے والے سال مختلف ہونگے لیکن لبنان کے معاشی اور سیاسی بحران کے جہاں فوری ذمہ دار فرقہ وارانہ تقسیم کی بنیادیں رکھنے والے مقامی حکمران طبقات ہیں وہیں سامراجی مداخلت اور سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ کیلئے حکمرانوں کا کردار بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
ایغور مسلمانوں کے ساتھ چینی زیادتیاں: گریزمین نے ہواوے سے معاہدہ ختم کر دیا
اس اجتماعی جبر کی مذمت کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے اور اپنے اثر و رسوخ کو معاشرے میں انسانی اور خواتین کے حقوق کے احترام کیلئے استعمال کرینگے۔
کورونا وبا: پنجاب میں سکول بند رہنے سے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت کم ہوئی
سروے میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایک ٹی وی چینل شروع کرنا چاہئے، رہنمائی کے موثر نظام کو نافذ کرنا، تدریسی پیشے اور اساتذہ کی تربیت کی جانی چاہئے۔
پاکستان کے 81 پروفیسر دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدان کیسے بنے؟ دھوکے بازی سے
خود نمائی اور سرکاری پالیسیوں نے، جن کی وجہ سے بد دیانتی کا کلچر فروغ پاتا ہے، پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ جب تک سخت اقدامات نہیں کئے جاتے، اس زوال پذیری کو روکنا ممکن نہیں۔ ہمیں اب اس کام کا آغاز کر دینا چاہئے۔
وزیر پھر تبدیل: آخر خان صاحب کا بنیادی مسئلہ کیا ہے؟ (حصہ اؤل)
یہ سب کچھ کسی چور کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرمایہ کاری نہیں کر رہی۔