این ایل سی ان کی وزارت کے کنٹرول سے باہر ہے کیونکہ وہ محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں میں آڈٹ سے متعلق پیراجات کے بارے میں بھی تفصیلات شیئر نہیں کرتے ہیں۔
Month: 2021 جولائی
دو عناصر پاکستان کو ٹوٹنے سے بچائیں گے
اگر امریکہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ پاکستان کی ہلکی پھلکی سی بلقانائزیشن کر دی جائے…مثلاً یہ کہ صوبہ سرحد کو علیحدہ کر کے ناٹو کے مقبوضہ افغانستان میں ضم کر دیا جائے…توایسے میں چین محسوس کرے گا کہ اسے اس ملک کی بقا کے لئے مداخلت کرنی چاہئے۔ ملک کو درپیش بنیادی تضادات پہلے سے بھی زیادہ بھیانک شکل اختیار کر گئے ہیں: ہزاروں دیہات اور کچی آبادیاں آج بھی بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ لکڑی کا ہل اور ایٹمی انبار ساتھ ساتھ موجود ہیں۔ یہ ہے اصل سکینڈل۔
پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے مانگنے کا موقع ہی نہیں دیا: معید یوسف
امریکہ نے کبھی پاکستان سے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں تھے اور پاکستان حکومت کی جانب سے اس طرح کی بیان بازی اوراڈے نہ دینے کے بیانات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا گیا تھا۔
چین پاکستان سے نالاں: ’سی پیک‘ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا
اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک حادثے میں 9 چینی اور 5 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد کیا گیا۔ مذکورہ حادثے کو چین کے حکام نے بم حملے سے تعبیر کیا ہے لیکن ابتدائی طور پر پاکستان نے اسے گاڑی کے حادثے سے تعبیر کیا۔
افغانستان: امریکی قبضے اور طالبان بربریت کے 20 سال اعداد و شمار کی نظر میں
”2001ء میں جب امریکی زیر قیادت فوجوں نے حملہ کیا تو طالبان اقتدار سے محروم ہو گئے تھے، جمہوری صدارتی انتخاب اور ایک نیا آئین تشکیل دیا گیا۔ تاہم طالبان نے طویل جنگ شروع کر دی، طالبان آہستہ آہستہ طاقت حاصل کرتے گئے اور مزید امریکی اور نیٹو افواج کو تنازعہ میں کھینچ لائے۔ اب جب امریکہ فوجی انخلا کر رہا ہے تو طالبان بھی اپنے بہت سے اضلاع پر دوبارہ قبضہ کر کے اپنے شرعی قوانین کا از سر نو نفاذ کر رہے ہیں۔“
جموں کشمیر: مریم نواز کے جلسے سب سے بڑے مگر ن لیگ الیکشن نہیں جیت پائے گی
پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں بدترین نو آبادیاتی طرز حکمرانی اور فوجی قبضے کے برقرار رہتے ہوئے کوئی بھی اقتدار میں آ جائے اس خطے کے 45 لاکھ سے زائد باسیوں کے مقدر تبدیل نہیں ہونگے، بلکہ ماضی کی طرح اس خطے کے وسائل کے ساتھ مزید کھلواڑ ہو گا، اس خطے کے محنت کشوں کا استحصال مزید بڑھے گا، اس خطے کے ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع کو مزید برباد کیا جائے گا۔
پیار کیا تو ڈرنا کیا: طالبان سے اسلام آباد میں جلوس نکلوائیں
ہمارا ذہانت دیکھو ہم نے بیس سال سے پاکستان کو اپنا سٹریٹیجک ڈیپتھ بنایا ہوا ہے حالانکہ تم لوگ سمجھتا ہے کہ ہم تمہارا سٹریٹیجک ڈیپتھ بنے گا۔ کچھ کاپر لوگ تو یہ بھی کہتا کہ ہم تمہارا سٹریٹیجک ڈیپتھ نہی، تمہارا سٹریٹیجک ڈیتھ بنے گا۔
بلوچ مزاحمت کاروں سے مذاکرات کیلئے انہیں پہلے بازیاب کرنا ہو گا
اگر کوئی حیات عسکریت پسند مذاکرات کی میز پر آنا چاہتے ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ لشکر، سپاہ، جیش یا کوئی ملتا جلتا لقب اپنے گروہ کے سابقہ میں اور کوئی اسلامی دعوی لاحقہ میں شامل کر لیں۔
جوتے اور تھپڑ مارنے کی سیاست: محنت کشوں کا موقف کیا ہونا چاہئے؟
خوف کے ساتھ ساتھ ہتک کو طالبان نے بطور ہتھیار استعمال کیا۔ سوات میں چاند بی بی کو کوڑے مارنا اسکی بد ترین شکل تھی۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک عرصے سے یہ کرتی آ رہی ہے۔ ہتک کے اس ہنر کو مولوی خادم رضوی نے ایک نئی جہت دیدی۔ اگر محنت کش طبقے کی قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہو گی تو عوامی ردعمل ہتک کو بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔ بطور سوشلسٹ اور ترقی پسند ہم ہر عمل کی محض اس وجہ سے حمایت نہیں کر سکتے کہ اسے محنت کش طبقے کی اکثریت میں قبول عام حاصل ہے۔ ہم یہ سمجھنے کی کوششی کر سکتے ہیں، کرتے ہیں اور کرنی چاہئے کہ کوئی سوچ محنت کشوں میں کیوں مقبول ہے مگر ہم ہر مقبول عام سوچ کی حمایت نہیں کر سکتے۔
گلگت: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا
تین بنیادی مطالبات میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جانا، انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرنا اور سپیشلائزیشن کیلئے ینگ ڈاکٹرز کو وظائف دیئے جانے کے مطالبات شامل ہیں۔