Month: 2022 مارچ


حکمرانوں کی سیاسی قلابازیاں: عام عوام کیلئے کسی کے پاس کچھ نہیں!

عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، اس کی وجہ اس کی معاشی پالیسیوں کی شدید عدم مقبولیت اور اس کی انتہائی بری گورننس ہے۔ یہ ایک انتہائی نالائق حکومت ثابت ہوئی ہے۔ جس نے بلا چوں چرا ں آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکے، ان کی تمام شرائط مان لیں۔ مہنگائی کے باعث عوامی ردعمل پر واپسی کا سفر انہیں مزید مہنگا پڑ رہا ہے۔ ابھی بھی آئی ایم ایف ان پر ناراض ہے کہ عمران خان نے وعدہ کے باوجود عوام کے لئے کچھ ریلیف کا اعلان کیوں کیا ہے؟

یوکرین پر روسی جارحیت: پناہ گزینوں کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں مہاجرین کا یہ بدترین بحران ہے۔ صرف پولینڈ نے 2.3 ملین اور رومانیہ نے 6 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے۔ امریکہ نے 1 لاکھ پناہ گزینوں کو لینے کا اعلان کیا ہے۔

سرمایہ داروں کیلئے ریاستی مراعات بند کی جائیں: حقوق خلق موومنٹ کا عوامی جلسہ

عمار علی جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آج آپ کے سامنے لاہور ڈیکلریشن پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق خلق موومنٹ ملک کو بچانا چاہتی ہے، اگرچہ چند ماہ پہلے ہم پر علیحدگی پسند ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اصل علیحدگی پسند وہ لوگ ہیں جو اپنی عالی شان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بند ہو کر رہتے ہیں، جو اپنے علیحدہ اپنے بڑے گھروں میں رہتے ہیں، جن کے ہوٹل علیحدہ ہیں، جن کا رہن سہن عام لوگوں سے علیحدہ ہے۔ پاکستان کو ایلیٹ کلاس کے لئے جنت بنا دیا گیا ہے۔ ہر قسم کی مراعات سے انہیں نوازہ جا رہا ہے، ہم اقتدار میں آکر اسے تبدیل کریں گے اور ریاست کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کریں گے۔

خود کشی کا بڑھتا ہوا رحجان

سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے نجی ملکیت کا خاتمہ کرتے ہوئے ہی انسانی زندگی پر منڈی کی بے رحم قوتوں کے بجائے انسان کا اپنا اختیار قائم کیا جا سکتا ہے۔

لاہور: حقوق خلق موومنٹ کا جلسہ آج ناصر باغ میں ہو گا

عمار علی جان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم 27 مارچ کو ناصر باغ میں ’لاہور ڈیکلریشن‘ کا اعلان کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ جب عمران خان اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرینگے، اسی وقت ہم پاکستان کیلئے ایک نئے انقلابی سیاسی ایجنڈے کا اعلان کرنے کیلئے ناصر باغ میں ہزاروں محنت کشوں کو جمع کرینگے۔