مزید پڑھیں...

عید مبارک اور اعلانِ تعطیل

ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک۔
یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب ایک طرف کراچی میں طیارے کے حادثے نے ہم سب کو سوگوار کر دیا ہے، تو دوسری جانب کرونا کی وبا نے ملک بلکہ پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
اس امید کے ساتھ کہ آئندہ عید الفطر پاکستان کے شہریوں کے لئے حقیقی خوشیاں لے کر آئے گی، ہم اپنے قارئین کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔
عید کے اس موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلے میں اپنے قارئین سے تین دن کی رخصت لیں گے۔ ’جدوجہد‘ کا آئندہ شمارہ 28 مئی (بروز جمعرات) پوسٹ کیا جائے گا۔

جہاں بھونچال بنیادِ فصیل و در میں رہتے ہیں

اس مجوزہ کمیشن کی تشکیل سے بھی پہلے پی آئی اے کے سربراہ ائر مارشل ریٹائرڈ ارشد چوہدری استعفیٰ دیں۔ کیونکہ طیارے کے حادثے کے اصل ذمہ دار ایئر مارشل ارشد ملک اور لازمی سروسز خدمات کا قانون ہے۔ اے آر وائی جیسا اسٹیبلشمنٹ نواز نیوز چینل کل یہ خبر دے رہا تھا کہ حادثے کی شکار ایئر بس میں پہلے سے ہی فنی خرابی تھی جس کے متعلق انجینئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو خطوط لکھے گئے تھے۔

پرویز ہود بھائی کو جاوید جبار کا جواب انگریزی میں مطالعہ پاکستان ہے

ہماری جاوید جبار اور ان کے طبقے سے گزارش ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو بی جے پی کے ظلم سے نجات دلانے کے لئے پاکستان بلا لیجئے۔ ہاں مگر اس دفعہ ان کی آباد کاری سندھ کی بجائے پنجاب کے ڈی ایچ ایز اور بحریہ ہاؤسنگ اسکیمز میں کیجئے گا۔