صرف اپنے علاقوں، کمیونٹی اور ممالک میں اظہار یکجہتی ہی کافی نہیں۔ ہمیں دیگر ممالک میں پڑنے والے وبا کے اثرات کے حوالے سے بھی بات کرنی ہوگی۔ ظاہر ہے کہ غربت کی شرح میں اضافہ، لیبر اور رہائش کی دگر گوں صورتحال اور صحت کے ناکافی انفراسٹرکچر نے یورپ اور امریکہ میں اس وبا سے لڑنے کی صلاحیت کو شدت سے متاثر کیا ہے لیکن جنوب میں گراس روٹ کمپنیاں ایسے اتحاد بنارہی ہیں جو ان معاملات کا بہت دلچسپ اور انٹرنیشنل اسٹ طریقہ کار سے مقابلہ کررہی ہیں۔ ایک عالمی نقطہ نظر کے بغیر، ہم اس سوچ کو طاقت دے رہے ہیں جو کٹر قوم پرستی اور نفرت کو فروغ دیتی ہے، جو آمریت، بارڈر کنٹرول اور”میرا ملک پہلے“ کے نعروں کو فروغ دیتی ہے۔
Month: 2020 اپریل
’بلا تبصرہ‘
سوشل ڈیسک
جنگل میں آگ سے چرنوبل تابکاری کی تجدید، یوکرینی دارلحکومت خطرے کی زد میں
دودن قبل ہواؤں کا رخ کئیو کی جانب ہونے کی وجہ سے دارلحکومت بھی خطرے کی زد میں ہے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ تابکاری ابھی خطرناک حد تک نہیں پہنچی۔
کرونا وائرس عمران خان حکومت کو لے بیٹھے گا
حکمران طبقات بحرانی دور میں بھی اپنے منافع کم کرنے کی بجائے محنت کشوں کی تنخواہوں میں کمی اور ان کی تعداد کو کم کر دیتے ہیں۔ اپنے بحران کا بوجھ محنت کش طبقات پر ڈالتے ہیں۔ ایسے میں اس سرمایہ داری نظام کی کسی شکل پر بھی بھروسہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔ ہمیں اپنی سیاسی قوت اور طاقت کو مزید طبقاتی بنیادوں پر منظم کرنا اور اسے انقلابی سوشلزم کے نظریات سے اور زیادہ قریبی طور پرجوڑنا ہو گا۔
لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنیوالے امریکی پادری کرونا سے ہلاک
جیرلڈ گلین نے حکومتی ہدایات اور عمومی اتفاق رائے کے باوجود اپنے چرچ میں مذہبی اجتماع جاری رکھے۔
میکڈونلڈز پر مزدوروں کا قبضہ: لاک ڈاؤن میں محصور غریبوں کے لئے مفت برگر
انقلاب کیسا ہوتا ہے یا ہوگا، اس کے چھوٹے چھوٹے نمونے تب سامنے آتے ہیں جب مزدور براہ راست اقدام اٹھاتے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال فرانس کے شہر ساں بار تیلمی (Saint Barthelemy) میں سامنے آئی ہے۔ یہاں میکڈونلڈز میں کام کرنے والے مزدوروں نے قبضہ کر لیا ہے اور علاقے کے غریب خاندان جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، انہیں گھروں پر کھانا پہنچا رہے ہیں۔
کرونا: ویت نام نے 450,000 حفاظتی لباس امریکہ بھیج دئیے
1960ء کی دہائی میں امریکہ نے ویت نام میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے خون ریز جنگ مسلط کر دی تھی۔
لیبر ریلیف کمپئین کے 18 دن: 1190 خاندانوں میں راشن کی تقسیم
آپ بھی اپنے عطیات فوری طور پر دیے گئے بینک اکاؤنٹس میں بھیجیں۔
کرونا: دنیا بھر میں 70 ویکسین تیار کی جا رہی ہیں، 3 کا انسانی تجربہ جاری
کرونا وائرس نے جو ہنگامی صورت حال پیدا کر دی ہے اس کے پیش ِنظر بہت ساری دوا ساز کمپنیاں اس دورانئے کو انتہائی مختصر کرنا چاہ رہی ہیں۔
کورونا اور سرمایہ داری: انسانیت کے لئے خطرہ
اس سے پہلے کہ یہ نظام انسانوں کی وسیع اکثریت کو مزید تاراج کرے ان تمام وسائل اور ذرائع پیداوار و ترسیل کو عالمی پیمانے پر محنت کشوں کے جمہوری کنٹرول میں دے کر منصوبہ بند معیشت کے ذریعے ایک صحت مند اور اشتراکی انسانی معاشرہ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو ہر قسم کے استحصال، جبر، مانگ اور ضرورت کی ”وبا“سے پاک ہو۔