میں نے بے شمار جنگوں کی رپورٹنگ کی ہے۔ بموں کا شکار ہونے والے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے جلے ہوئے لاشے دکھے ہیں۔ ان کے برباد گاؤں دیکھے ہیں۔ درختوں سے اٹکے انسانی اعضا کے ہولناک مناظر دیکھے ہیں۔ کیا کچھ نہیں دیکھا۔ یہی وجہ ہے کہ جنگی جنون پھیلانے والوں سے مجھے خاص نفرت ہے۔
