”علی وزیر کے سر پر ایک تلوار لٹک رہی ہے، نہ ان کے خلاف مقدمات کا کوئی فیصلہ ہو رہا ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کچھ تعین کر پایا ہے“۔ انکا کہنا تھا”ایک ایم این اے نے علی وزیر کو نااہل قرار دلوانے کیلئے پاکستان کے مہنگے ترین وکیل کو مقرر کیا ہے لیکن وہ ایک کمزور پوزیشن لیکر الیکشن کمیشن آئے لیکن ایک بڑا نام ہونے کی وجہ سے مسلسل چوتھی بار ایک اور تاریخ سماعت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عدالتیں علی وزیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہیں لیکن الیکشن کمیشن سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انہیں الزامات کی بنیاد پر ہی نااہل قرار دے۔“
