Month: 2022 نومبر

[molongui_author_box]

این ایس ایف جامعہ پونچھ کا ’اِنتفادہِ طلبہ کنونشن‘ 10 دسمبر کو منعقد ہو گا

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پونچھ کا نمائندہ اجلاس گزشتہ روز چیئرمین جامعہ پونچھ مجیب خان کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں جامعہ پونچھ کے تمام کیمپسزکے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

تیل کی پیداواری لاگت 20 ڈالر لیکن کم از کم قیمت 65 ڈالر ہو: جی سیون

’ٹربیون‘ کے مطابق یورپی یونین میں آرا منقسم ہیں، کچھ بہت کم قیمت کیپ پر ور دے رہے ہیں اور دیگر زیادہ قیمت کیپ کیلئے بحث کر رہے ہیں۔ جی سیون بشمول امریکہ، پوری یورپی یونین اور آسٹریلیا 5 دسمبر کو روسی تیل کی سمندری برآمدات پر قیمت کی حد نافذ کرنے والے ہیں۔

یوکرین جنگ: سرد جنگ کے بعد یورپی ہتھیاروں کی صنعت کا تاریخی کاروبار

مشرقی یورپ کی اسلحے کی صنعت بندوقیں، توپ خانے کے گولے اور دیگر فوجی سامان کو اس تیز رفتار سے فروخت کر رہی ہے، جو سرد جنگ کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئی۔ مشرقی یورپ کی حکومتیں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہیں۔

جموں کشمیر: بلدیاتی انتخابات ری شیڈول، سازشیں پھر بھی جاری

جس نئی سیاسی پرت کو سامنے آنے سے روکنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، وہ انتخابی مہم کے دوران نہ صرف سامنے آچکی ہے، بلکہ اپنے سیاسی حق کے حصول کیلئے کمر بستہ بھی نظر آتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی صورت میں اس خطہ میں احتجاج کی ایک نئی لہر کا ابھار ہو سکتا ہے۔ یہ احتجاج محض بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مطالبے تک محدود نہیں رہے گا۔

مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا پشاور یونیورسٹی میں بک ٹاک دینگے

آج سہ پہر پروگریسیو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سٹڈی سرکل میں بھی خطاب کرینگے۔ یہ سٹڈی سرکل پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے لان میں منعقد ہو گا۔ سٹڈی سرکل میں بھی ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘ کے موضوع پر ہی بات کی جائیگی۔

مولانا حکومت میں اپنے خاندان کا حصہ بڑھانے میں کامیاب

پاکستان کی وفاقی حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے پاس کوئی عہدہ بھی موجود نہیں تھا، اس وجہ سے وہ اس عہدے کے حصول کیلئے تگ و دو میں مصروف تھے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان اپنے سمدھی کیلئے یہ عہدہ لیکر اقتدار کا ایک بڑا حصہ اپنے خاندان کے پاس محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

چین: آئی فون پلانٹ میں سینکڑوں مزدوروں کا احتجاج

ایک غیر مصدقہ ویڈیو فوٹیج کے مطابق مزدوروں نے ’ہمیں ہماری تنخواہ دو‘ کے نعرے لگائے۔ کچھ کارکنان ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ دیگر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آنسو گیس کو تعینات کیا جا رہا ہے اور کارکنان قرنطینہ کی رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں۔ کچھ مزدوروں نے شکایت کی تھی کہ انہیں ان ساتھیوں کے ساتھ ہاسٹلز بانٹنے پر مجبور کیا گیا، جن کا کورونا پازیٹو آ چکا تھا۔

سو سالہ سرمایہ: مارکس پنجابی میں

1939-1947ء کے دوران سی پی آئی کے ایک ہول ٹائمر مکھن سنگھ (1913-1973ء) نے اپنا وقت مارکس کی ’سرمایہ‘ کے کچھ حصوں کو گورمکھی رسم الخط میں پنجابی میں ترجمہ کرنے میں صرف کیا۔ 1942ء میں سی پی آئی آرگن ’جنگ آزادی‘ کے ایڈیٹر جگجیت سنگھ آنند کو مکھن سنگھ کا ’جدلیاتی مادیت‘ کا پنجابی ترجمہ ملا جو ’داس کیپیٹل‘ میں ایک باب ہے۔ اپنی یادداشت میں جگجیت سنگھ آنند نے مکھن سنگھ کی مارکسی تھیوری پر گہری گرفت کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان پر ان کی مہارت کے بارے میں اپنے گہرے تاثرات کو رقم کیا ہے۔ دونوں افراد نے جنگ آزادی کے ادارتی بورڈ میں 1947ء تک کام کیا، اس کے بعد مکھن سنگھ پنجاب سے کینیا چلے گئے۔

امریکی سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے کہا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی اور تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہیں گی اور انہیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیری بھی آزادی سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے انسانی حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔