”تم جانتے ہو؟ میں اس کرۂ ارض کے شہریوں اور ہر اس شخص کے ساتھ ہوں جو دنیا بھر میں فاشزم کے خلاف کھڑا ہے۔ پولیس کی بربریت کے تمام متاثرین، غلامی، استعمار اور سامراج کے تمام متاثرین، ہر ایک شخص جو مر گیا، مردوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ان تمام لوگوں کیلئے انڈے وہ واحد انصاف ہیں جو وہ کبھی دیکھنے جا رہے ہیں، وہ لوگ جو اس لئے مر چکے ہیں تاکہ وہ شخص تاج پہن سکے۔“
Month: 2022 نومبر
پاکستان میں رسیوں سے بندھے افغان مہاجرین کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین افغان مہاجرین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
ایرانی فلم سٹار ترانے علیدوستی کا اسکارف اتار کر عورت انقلاب سے اظہار یکجہتی
وہ اس سے قبل کسی بھی قیمت پر ایران کے اندر رہنے کا عزم کر چکی ہیں اور مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کیلئے اپنا کیریئربھی ترک کر چکی ہیں۔
منافقانہ ’سامراج مخالفت‘ پر شیری رحمان کے نام ایک خط
آپ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے امور کی وزارت ملنے کے بعد نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ پہلے ہمیں معلوم تھا کہ آپ بہت بڑی جمہوریت پسند اور انسانی حقوق کی پرچارک ہیں۔ اب اتحادی حکومت میں نئی وزارت ملنے پر یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ آپ سامراج مخالف بھی ہیں۔۔۔مگر حقیقت یہ ہے کہ آپ کی سامراج مخالفت کا یہ نیابیانیے اپنا کر آپ ریاست کی نااہلیوں، ناقص پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات پر پردہ ڈالنے کی ایک سستی سی کوشش کر رہی ہیں۔
جمہوریت
خاک ایسے جینے پر
امریکہ کی آسٹریلیا کو ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے پر دھمکی
جوہری معاہدہ ہتھیاروں کو تیار کرنے، جانچ کرنے، ذخیرہ کرنے، استعمال کرنے یا استعمال کرنے کی دھمکی دینے یا اس طرح کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں دوسرے ممالک کی مدد کرنے پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے۔ تاہم اب تک اسے تمام جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاستوں اور ان کے بہت سے اتحادیوں نے روک رکھا ہے۔
’ماہواری جسٹس‘: سیلاب زدہ علاقوں میں 8 ملین خواتین پیریڈز سپلائیز سے محروم
ماہواری جسٹس مہم‘کے دوران بے شمار مشکلات پیش آئیں اور تنقید کاسامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ حوصلہ افزا باتیں بھی تھیں۔ ہم محض 70 ہزار خواتین کو پیریڈ سپلائیز مہیا کر سکے ہیں۔ سیلاب کے آفٹر افیکٹس لاکھوں خواتین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ریاستی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس ایشو پر بات ہونی چاہیے۔ اس قدرتی عمل کو شرمندگی اور گندگی سے جوڑنابند کیا جانا چاہیے، نصاب کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے بڑھ کر خواتین کے بارے میں پالیسی بنانے میں خواتین کی شرکت کو لازمی کیا جانا ضروری ہے۔
’COP27‘: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی اہداف مصنوعی، جعلی اور بھونڈے
ماحولیاتی تباہی کے تدارک کے نام پر عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’COP27‘ رواں ماہ 06 نومبر کو شروع ہو چکی ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ یہ کانفرنس 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے حکمران بیٹھ کر ماحولیاتی آلودگیوں پر ایک بے معنی بحث و تکرار کے بعد کچھ اہداف مقرر کریں گے اور پھر آئندہ کانفرنس کے انعقاد تک چند ایک مستثنیات کے علاوہ صورتحال جوں کی توں رہے گی۔ جو اقدامات ماضی میں کیے جانے تھے یا جو آئندہ اہداف لئے جاتے ہیں، وہ محض نمائش سے کچھ زیادہ نہیں ہیں۔ اس کانفرنس میں زیادہ تر بحث و تکرار ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ داران کے تعین کے گرد ہی رہتی ہے۔
227 ایرانی اراکین پارلیمان مظاہرین کیلئے سخت سزاؤں کی حمایت میں
حقوق گروپوں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے مطابق اتوار کو تہران سے مرکزی شہر یزد اور شمالی شہر رشت تک کئی شہروں میں مظاہرے جاری رہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں جنوبی تہران میں مظاہرین کو رات کے وقت یہ نعرہ لگاتے ہوئے دکھای گیا کہ ’علما گم ہو گئے‘۔
عمران خان اتنے ہی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں، جتنے ماضی میں نواز شریف تھے
عمران خان کے حملے کے ایشو پر ریاستی تقسیم عروج پر ہے۔ عمران خان کا سارا فوکس اب چیف جسٹس آف پاکستان پر ہے۔ وہ بھی اب عمران خان کی زد میں ہیں کہ سپریم کورٹ اسکا نو ٹس کیو ں نہیں لے رہا۔ ایف آئی آر اگر تینوں کے خلاف کٹ بھی جائے،تو سزا کے لحاظ سے عمران خان کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچے گا۔ یہ ایف آئی آر اب ضد کی جنگ میں بن گئی ہے۔ ایک مغرور، گھمنڈی، زخمی عمران خان اور دوسری جانب فوجی اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو پنجا دکھانے پر تلے ہوئے ہیں۔