Month: 2021 جون


مور بی بی الوداع

وہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون تھیں۔ بھٹو مخالف تحریک کے دوران نسیم بی بی نے بھٹو اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شعلہ بیان تقریروں کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔ بی بی اپنے مضبوط اعصاب کے باعث جانی جاتی تھیں۔ غلام احمد بلور کے مطابق 1977ء میں جب حزب اختلاف نے بھٹو پر دباؤ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی سے استعفے پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تو سب سے پہلے بی بی نے اپنی دونوں نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ نسیم بی بی کو چار بار صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل تھا۔ وہ تین بار عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صدر اور کے پی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی منتخب ہوئیں۔

جانی خیل قبائل کا 10 جون تک دھرنا اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ سمیت دیگر قوم پرست اور ترقی پسند تنظیموں اور پارٹیوں کے رہنماؤں کو جانی خیل قبائل سے اظہار یکجہتی کیلئے جانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کوبھی روک کر گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں پنجاب کی حدود میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ محسن داوڑ سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی شرکا دھرنا کے پاس نہیں جانے دیا گیا۔

صدارتی انتخاب: سوشلسٹ سکول ٹیچر بمقابلہ آمر کی بیٹی

”ہم بڑی کمپنیوں اور مائنرز کے ساتھ معاہدوں کی تجوید کر کے اپنے دولت کی وصولی کیلئے جا رہے ہیں جو ملک کی دولت ہے۔ ہم کیمیسیا سے گیس تمام عوام کو فراہم کرنے اور تیل کی فراہمی کی بحالی کیلئے جا رہے ہیں۔ یہ کیسی ممکن ہے کہ ایسے امیر ملک میں اتنی بدحالی، اتنی عدم مساوات اور جو کام نہیں کرتے ان کیلئے سب سے بڑے منافعے ہوں؟“