اگرچہ یہ سیاسی جماعتیں مختلف انداز فکر کی حامل ہیں، اسرائیل کوآمرانہ جمہوریت کی سیاست سے نکال کر ایک نئے دور میں داخل کرنا ان کے اتحاد کا مرکزی نکتہ ہے۔ ملک میں پہلی بار ایک عرب پارٹی کی اقتدا رمیں شمولیت بھی ایک اہم پیش رفت ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ اتحاد کہاں تک کامیاب رہتا ہے۔
Month: 2021 جون
جب فیض اور فراز جدوجہد کے دفتر تشریف لائے
ایک روز اس دفتر کی رونقیں دو بالا ہو گئیں جب معلوم ہوا کہ احمد فراز اور فیض احمد فیض یہاں تشریف لا رہے ہیں۔ یہ سال 1982ء تھا۔ وہ دونوں عظیم شاعر ہمارے سینئر ساتھی اسد مفتی کی دعوت پر آئے تھے۔ دفتر میں انہی تنگ سیڑھیوں سے چڑھتے دونوں دفتر تشریف لائے اور دیر تک محفل جمی رہی۔
کفایت شعاری کا بخار ختم: صدر، وزیراعظم کی مراعات بحال، 1 ارب 21 کروڑ خرچ ہونگے
واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے صدر اور وزیراعظم کی مراعات اور سہولیات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
علما بیالوجی سے انسانی جسم کی ’ڈایاگرام‘ ختم کروانا چاہتے ہیں، ٹی پی اے
ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن (ٹی پی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ یکساں قومی نصاب کی درسی کتب پر نظر ثانی کرنے والے متحدہ علما بورڈ (ایم یو بی) کے اراکین حیاتیات کی کتب سے’ڈایاگرامز‘ اور ریاضی کی کتب سے ’مارک اپ‘ جیسے الفاظ کو خارج کروانا چاہتے ہیں۔
مصطفی نواز کھوکر کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا؟
ٹی ایف ٹی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کو متعدد دیگر کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں انکی بظاہر کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ کمیٹیاں کے ذریعے فوج سے ٹکراؤ کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔
نواز شریف نے آئینی سربراہ کے اختیارات کو پامال کرنے کی مخالفت کی: ٹی ایف ٹی
نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان میرے مخالف ہو سکتے ہیں لیکن وہ حکومت کے سربراہ ہیں اور وزیراعظم کے اختیارات کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہی حکومت کو دینے پر مشاہد حسین کیخلاف پارٹی میں غم و غصہ
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہمارے ہاں روز کا معمول ہیں، اس کی سینیٹ کمیٹی نشانہ بننے والوں کو تحفظ اور انصاف مہیا کرانے کا ایک ذریعہ ہے۔
یکساں قومی نصاب: نظرثانی کیلئے بھاری فیسیں عائد، درسی کتب 300 فیصد مہنگی ہونگی
”سندھ اور بلوچستان میں کوئی یکساں قومی نصاب نہیں ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا میں ایم یو بی سے این او سی کی ضرورت نہیں کیونکہ نصاب کو اسلامی نقطہ نظر سے مانیٹر کرنے کا کام پنجاب کے برعکس ماہر مضمون کو تفویض کیا گیا ہے۔ پی سی ٹی بی کے تعینات کردہ ماہرین مضامین اگر اپنا کام کرنے کے قابل نہیں تو انہیں بھاری معاوضے پر کیوں لگایا گیا ہے۔“
قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن: ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے
قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے لیکن جنوبی وزیرستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے عوام کی بجٹ سیشن میں نمائندگی نہیں ہو سکی ہے۔
جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کا امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ملکی سطح پر قرضہ جات دینے کے معاہدوں کا ایک جمہوری اور منصفانہ جائزہ اور اس کے مطابق اس کی شرائط کو طے کیا جائے۔